ڈربن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بناکر آئوٹ

ہفتہ 2 اپریل 2022 13:04

ڈربن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بناکر آئوٹ
ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2022ء) جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈربن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، تیمبا بووما نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں سائمن ہارمر 38 ، کائل ویرین 28 اور کیشوو مہاراج 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی طرف سے خالد احمد نے شاندار بائولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کئے، مہدی حسن میراز نے 3 اور عبادت حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنا لئے اور اسے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے  269 درکار ہیں، اوپنر  محمود الحسن 44 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، نجم الحسن شانتو 38 ، شادمان اسلام 9 ، کپتان مومن الحق صفر اور مشفق الرحیم 7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، چاروں وکٹیں سائمن ہارمر نے حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 13:04:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :