آسٹریلوی آل راوٴنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی 20سے باہر

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:04

متحدہ عربامارات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔ آل راوٴنڈر مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے پڑاوٴ ڈال لیا ہے، سیریز کا آغاز اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

مہمان ٹیم کو ایک جھٹکا لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

مچل مارش بھارت میں جاری چیمپئینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ٹیم کے فزیو ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ مارش کو مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ جس کے باعث ان کی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔مارش کی جگہ گلین میکسویل آل راوٴنڈر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ شین واٹسن اور مائیکل کلارک پہلے ہی انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 03/10/2014 - 23:04:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :