ٹی 20 : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف

اتوار 5 اکتوبر 2014 22:44

ٹی 20 : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف دیا ہے، قومی ٹیم 9 وکٹوں پر 96 رنز بناسکی، ڈیبیو کرنیوالے سعد نسیم 25 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث غلط ثابت ہوگیا، محض 46 رنز پر کپتان سمیت 6 بیٹسمی واپس پویلین لوٹ چکے تھے، گرین شرٹس کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے، احمد شہزاد 10، اویس ضیاء 3، عمر امین اور صہیب مقصود 0، عمر اکمل 1، شاہد آفریدی 2 اور انور علی 5 رنز بناسکے۔

ڈیبیو کرنے والے سعد نسیم 25 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، وہاب ریاض 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رضا حسن 13 اور محمد عرفان ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل نے 3 اور کیمرون بوائس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

وقت اشاعت : 05/10/2014 - 22:44:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :