ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

مقامی پولیس نے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا

ہفتہ 23 اپریل 2022 14:32

ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگیورکے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم مقامی پولیس نے ان کے گھر کی پوری طرح جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انگلش مڈفیلڈر منگیتر اور دو بچوں کے ہمراہ وہاں رہائش پذیر ہیں، ان کیلئے رواں سیزن کلب اور ملکی سطح پر مایوس کن رہا،وہ بم کی دھمکی دینے والے سے ناواقف ہیں۔میگیور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں فٹبالر کو اپنے اہل خانہ سے متعلق سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں جس پر انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/04/2022 - 14:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :