آسٹریلیا کے خلاف آج کے ون ڈے میں مصباح کو نہ کھلانے کا امکان

اتوار 12 اکتوبر 2014 12:06

آسٹریلیا کے خلاف آج کے ون ڈے میں مصباح کو نہ کھلانے کا امکان

ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنشنل میں بقا کی جنگ کرے گی لیکن امکان ہے کہ گرین شرٹس کپتان مصباح کے بغیر میدان میں اترےجنہیں ٹیم مینجمنٹ آرام دینے کا سوچ رہی ہے ابو ظبی میں شاہین ایک بار پھر کینگروز کے رحم وکرم پر ہو ں گےجو پہلے ہی ان کے پر نوچ چکے ہیں۔پرواز سے محرم کر چکے ہیں۔

شارجہ ہو یا دبئی ہر جگہ کینگروز نے شاہینوں کا برا حال کیا ۔

(جاری ہے)

ویسے بھی اب تک تو یہ سیریز گرین شرٹس کے لیے ڈراو خوب ہی بنی ہوئی ہے۔جس کے شروع ہونے سے پہلے چند کھلاڑی ان فٹ ہو گئے جو بچے وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہو رہے۔نوبت تو یہاں تک آ پہنچی ہے کہ مینجمنٹ کپتان کو بھی آرام دینے کی سوچ رہی ہے۔ممکن ہے آج کے میچ میں شاہد آفریدی ٹیم کو لیڈ کریں۔اس کے علا وہ ایک دو تبدیلیاں اور بھی ہو سکتی ہیں۔جبکہ ٹیم آسٹریلیا کلین سوئپ کے لیے پر عزم ہے۔امکان ہے کہ دوسرے میچ کی فاتح ٹیم ہی آج بھی ایکشن میں ہو گی۔

وقت اشاعت : 12/10/2014 - 12:06:49