لاستھ مالنگا اورشاہین آفریدی کا سامنا کرنا ہمیشہ یادگار رہا : شرجیل خان

سعید انور نے استاد کی طرح رہنمائی کی، بطور اوپنر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرتے گیند باز کا سامنا کرنا چیلنج محسوس ہوتا ہے: جارح مزاج اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 مئی 2022 15:25

لاستھ مالنگا اورشاہین آفریدی کا سامنا کرنا ہمیشہ یادگار رہا : شرجیل خان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2022ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ فاسٹ باولرز لستھ ملینگا اور شاہین آفریدی کا سامنا کرنا ہمیشہ یادگار رہا، سعید انور نے ہمیشہ استاد کی طرح راہنمائی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام سپورٹس ایرینا میں شرکت کے دوران کیا۔

تقریب کے میزبان آغا صدف مہدی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں پیدا ہوئے لیکن بہاولپور ان کا آبائی شہر ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء کی جانب سے جوش وخروش اور بھرپور استقبال پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے شکر گزار ہیں۔ دنیائے کرکٹ سے متعلق انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ تیزی سے بدلتا ہوا کھیل بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بطور اوپنر کھیلتے ہوئے انہیں ہمیشہ اس گیندباز کا سامنا کرنا چیلنج محسوس ہوا جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گیندبازی کرتا ہے۔ سری لنکا کے گیند باز لیستھ ملنگا اور پاکستانی گیند بازشاہین شاہ آفریدی کاسامنا کرنا ہمیشہ یادگار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور نے ہمیشہ بہترین استاد کی طرح ان کی راہنمائی کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار رہا ہے۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 15:25:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :