صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ بیحد ضروری ہے،ظریف بلوچ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 17:37

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء)صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ بیحد ضروری ہے جشن مچھ فٹبال ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ظریف بلوچ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں مچھ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کا انعقاد تقریبا ختم ہو کر رہ گیا ہے انھوں نے کہا کہ جسطرح سنگت مچھ نے مچھ کو نشہ سے پاک کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اسی طرح اب کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس مینوں کو سامنے آکر کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوگا انھوں نے بتایا کہ اب تک 30ٹیمیں اندراج کراچکی ہیں اور ٹورنامنٹ جو ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے اسکے پہلے راؤنڈ کے میچیزشروع ہوگئے ہیں انھوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کھیلوں کے فروغ کیلئے رضا کارانہ جذبے کے تحت جاری ٹورنامنٹ میں مچھ کے سپورٹس مینوں اور عوامی نمایندوں سے بھرپور شرکت اور تعاون کی امید ہے انھوں نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے شہید ملک فاروق سمالانی فٹ بال کلب کے بھرپور تعاون کیلئے مشکور ہیں

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 17:37:26