جلد فٹنس مسائل سے نجات حاصل کر لوں گا،شین واٹسن

جمعہ 17 اکتوبر 2014 18:34

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد دوبارہ کھیل کے میدانوں میں جلوہ گر ہوں گے۔ شین واٹسن پنڈلی کی تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے، وہ ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت حد تک انجری سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں اور رواں ہفتے وہ سڈنی کلب کی جانب سے سدرلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹ میں اوپن کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اننگز کا آغاز کرنا انہیں بہت پسند ہے۔ یہ ٹیم انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ انہیں کس نمبر پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں اس لئے وہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شین واٹسن نے کہا کہ بطور اوپنر مجھے نتائج کی فکر نہیں ہوتی اس لئے میں جارحانہ بیٹنگ کرتا ہوں تاہم نچلے نمبرز پر بیٹنگ کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اوپر سے جلد وکٹیں گر جانے کے بعد محتاط انداز میں کھیلنا پڑتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/10/2014 - 18:34:25