ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سر پرآن پہنچا ، امریکا میزبانی کرے گا

بدھ 1 مئی 2024 20:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) یکم جون سے امریکہ میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اس بار امریکا کو دینے کے اعلان کے بعد امریکا کی کرکٹ ٹیم میزبان کے طور پر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔جون میں ہونے والے آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق فروری 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے۔فروری 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کے پاس ہے۔آئی سی سی نے اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ایک روزہ انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے حوالے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔شیڈول کے مطابق اکتوبر 2029 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انڈیا میں ہوگی۔انگلیڈ، ویلز، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ جون 2030 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ اور ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2031 کی میزبانی ایک بار پھر انڈیا اور بنگلادیش کے حصے میں آئے گی۔
وقت اشاعت : 01/05/2024 - 20:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :