بیلجیم کے ڈریس ڈی بونڈنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

جمعہ 27 مئی 2022 12:11

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) بیلجیم کے سائیکل سوار ڈریس ڈی بونڈ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے بورگو والسوگانہ سے ٹریوسو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا152کلو میٹرپر محیط تھا۔

(جاری ہے)

30 سالہ بیلجیم کے سائیکل سوار ڈریس ڈی بونڈ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ152 کلومیٹر کا فاصل3گھنٹے 21منٹ اور 21 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اطالوی سائیکلسٹ ایڈورڈو ایفینی نے دوسری جبکہ بیلجیم کے سائیکل سوار میگنس کورٹ نیلسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ریس کے 14ویں مرحلے سے ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز سے گلابی جرسی چھین لی تھی جو تاحال برقرار ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 12:11:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :