فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ،میڈیسن کیز اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل امریکی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 28 مئی 2022 15:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) میڈیسن کیز اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل امریکی جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے امریکہ کی کیرولین ڈول ہائڈ اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار سٹروم سینڈرز کو ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میڈیسن کیز اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل امریکی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد حریف امریکہ کی کیرولین ڈول ہائڈ اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار سٹروم سینڈرزکو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح جوڑی کی فتح کا سکور 6-4، 1-6 اور 2-6 رہا۔
وقت اشاعت : 28/05/2022 - 15:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :