ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

اتوار 29 مئی 2022 13:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار لوسیا ہارڈیسکا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسرے رائونڈ میں کایا یوین اور تامارا زیڈانشک کو شکست دی،سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلے پیرس میں جاری ہیں۔ ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسیا ہارڈیسکا نے سلوینیا کی کایا یوین اور تامارا زیڈانشک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 29/05/2022 - 13:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :