تیز ترین 20 سنچریاں، کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا
پیر 20 اکتوبر 2014 16:11
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ویرات کوہلی نے تیزترین20 سنچریاں بنانے کے معاملے پر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا۔انھوں نے یہ کارنامہ اپنے آئیڈیل اورسابق بیٹسمین سے 64 کم اننگز میں انجام دیا، ٹنڈولکرکو463 ون ڈے میچز کی452 اننگز میں49 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے، جو بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میں بھی منفرد ریکارڈ ہے، تاہم کوہلی نے گذشتہ دنوں دھرم شالہ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میں114 گیندوں پر 127رنزاسکورکیے، ان کی اننگزمیں13چوکے اور3 چھکے شامل رہے، یہ کوہلی کے کیریئر کا 141ون ڈے اور133 ویں اننگز تھی،کوہلی کے کیریئر کی یہ 20 ویں سنچری ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ وہ اب تک31 نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں، اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں20 یا اس سے زائد سنچریاں داغنے والے آٹھویں پلیئر بن گئے،اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر (49 سنچریاں)، رکی پونٹنگ (30)، سنتھ جے سوریا (28)، سارو گنگولی (22)، ہرشل گبز(21)، کرس گیل (21) اورسعید انور(20) شامل ہیں،2008 میں ڈیبیو کرنے والے ویرات کوہلی کی پرفارمنس میں خاصا تسلسل رہا ہے۔(جاری ہے)
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے پشاور ڈویژن کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام جے اے باکسنگ فیسٹیول کا انعقاد
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر