پاکستانی ٹیم للچائی نظروں سے تیسری پوزیشن کو دیکھنے لگی
بدھ 22 اکتوبر 2014 14:04
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پاکستانی ٹیم للچائی نظروں سے تیسری پوزیشن کو دیکھنے لگی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک ساتھ تین درجے چھلانگ لگانے کیلئے آسٹریلیا پر کلین سوئپ فتح درکار ہوگی،2 میچزکی سیریز1-1 سے برابر کردی تب بھی چھٹے نمبر پر موجود گرین کیپس روایتی حریف بھارت سے پانچویں پوزیشن چھین سکتے ہیں، یونس خان کے پاس دوبارہ سے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں واپسی کا موقع موجود ہے، مصباح بھی بہتری پا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز بدھ سے دبئی میں ہو گیاہے۔گرین کیپس کے پاس ایک بار پھر ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر حق جتانے کا سنہری موقع موجود ہے مگر اس کیلئے حریف کو چاروں شانے چت کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر بھی رہی تو بھی پاکستان پڑوسی حریف بھارت کو چھٹے نمبر پر دھکیل کر خود پانچویں پوزیشن سنبھال لے گا۔
2 میچز کی اس سیریز میں پلیئرز کے پاس بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود ہے، اس وقت کپتان مصباح الحق دسویں جبکہ یونس خان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان صرف تین ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے، اچھی پرفارمنس یونس کی ٹاپ ٹین میں واپسی کا سبب بن سکتی ہے جبکہ مصباح کو اس فہرست میں شامل رہنے کیلیے چار اننگز میں اچھا اسکور کرنا ہوگا۔ ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں ان دونوں سینئرز کے سوا اور کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں تاہم اسد شفیق(24) اور اظہر علی (26) بڑی اننگز سے بڑی جست لگا سکتے ہیں۔ٹاپ بیٹسمین کمار سنگاکارا جبکہ بولرز میں پہلے نمبر پر ڈیل اسٹین ہیں، سعید اجمل 10، جنید خان 16اور عبدالرحمان 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ادھر آخری دسویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش 25 اکتوبر سے زمبابوے کیخلاف شروع ہونے والی 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ سے حریف سائیڈ سے نویں پوزیشن چھین سکتا ہے۔Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی