یونس خان نے ٹیسٹ سنچریوں میں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:27

یونس خان نے ٹیسٹ سنچریوں میں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ ڈالا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء)اسٹار بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا۔ سینکڑہ داغ کر نمبر ون پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور دبئی کے امتحان میں یونس خان نے اپنا انتخاب اس وقت درست کر دیا جب وہ وکٹ پر آ کر دیوار بن گئے۔ ٹو ڈاؤن پوزیشن پر آئے اور چھا گئے۔

اپنی تجربہ کاری دکھائی سات پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہو جانے سے یونس خان نے نوجوان اظہر علی کو بھی ہمت دلائی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے آسٹریلوی بولرز کی خوب درگت بنائی۔ اپنی ریکارڈ پچیسویں سنچری ٹیکائی۔ اس ایک سینکڑے سے خوب عزت پائی یعنی پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے جس نے ہر ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم کے خلاف سنچری بنائی ہو۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ نو کی نو ٹیموں کے خلاف بیٹنگ پاور دکھائی۔ یونس خان نے ایک تیر سے دو شکار کر دیئے نمبر ون پاکستانی بنے پھر چوبیس ٹیسٹ سنچریوں کا ہدف عبور کر کے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ یونس خان اب پچیس سنچریوں کے ساتھ سرفہرست لیجنڈ انضمام الحق کے برابر ہو گئے

وقت اشاعت : 22/10/2014 - 18:27:43