بھارت ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

ہفتہ 25 جون 2022 17:41

بھارت ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میچ  میں سری لنکا  کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی
دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) بھارت ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ہفتہ کو دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے، وشمی گونارتنے 45 اور کپتان چماری اتاپتو 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بھارت کی دیپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت کی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سمتری مندھانہ نے 39 اور ہرمنپریت کوہر نے 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے اوشاڈی رانا سنگھے اور انوکا راناویرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ہرمنپریت کوہر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 27 جون کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 25/06/2022 - 17:41:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :