دبئی ٹیسٹ:ذوالفقاربابرکے گھر میں جشن کا سماں

پیر 27 اکتوبر 2014 15:00

دبئی ٹیسٹ:ذوالفقاربابرکے گھر میں جشن کا سماں

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ میں لیفٹ آرم اسپنرذوالفقار بابر کی شاندار کارکردگی پر اہلخانہ اورمحلہ داروں نے جشن منایا۔میچ کے دوران ذوالفقار بابر کے والدین، بیوی اور بچے تسبیح کرتے رہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کربولتا ہے۔ اورذوالفقاربابرکھیل رہا ہو تو اوکاڑہ کی عوام کی دلچسپی اور جوش میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران ذوالفقار بابر کے گھر کے باہر جشن منعقد ہوا اوران کے والد پاکستان اور بیٹے کی کامیابی پر مٹھائی تقسیم کرتے رہے۔والد ہی نہیں ذوالفقار بابرکا بیٹا بھی خوشی سے جھومتا رہا۔ اس سے قبل میچ کے دوران ذوالفقاربابراورٹیم کی کامیابی کے لئے ان کے گھر میں قران پاک کی تلاوت اور درود پاک کا ورد سارے دن جاری رہا۔ اور ٹیم کی کامیابی پر ان کی والدہ اور بیوی نے بھی اللہ کا شکر ادا کیا۔

وقت اشاعت : 27/10/2014 - 15:00:45