ایران ، دوران سکیٹنگ سکارف نہ پہننے پر کئی نوعمر لڑکیاں گرفتار

متعدد لڑکیوں نے دوران سکیٹنگ مذہبی تعلیمات ،قانونی اصولوں کا خیال کیے بغیر حجاب ہٹایا، منتظمین نے بھی غفلت برتی جس پر کارروائی کی گئی: شیراز پولیس چیف فراج شجاعی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 جون 2022 17:18

ایران ، دوران سکیٹنگ سکارف نہ پہننے پر کئی نوعمر لڑکیاں گرفتار
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جون 2022ء ) ایران میں پولیس نے سکیٹ بورڈنگ کے ایونٹ میں سکارف نہ پہننے پر منتظمین سمیت کئی نوعمر کھلاڑی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ برادر اسلامی ملک ایران جہاں عوامی مقامات پر بالغ خواتین کے لیے سر پر حجاب پہننا لازمی ہے وہاں کھیل کے میدان میں اس پابندی کی خلاف ورزی پر کئی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر شیراز میں مقامی پولیس نے سکیٹ بورڈنگ میں بغیر سر پر حجاب لیے کھیل میں شرکت کرنے والی نوعمر لڑکیوں اور اس کے منتظمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی مذکورہ ایونٹ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیا گیا ہے جس میں لڑکیوں کو بغیر حجاب سکیٹنگ کرتے دکھایا گیا تھا۔

اس حوالے سے شیراز پولیس کے چیف فراج شجاعی کا کہنا ہے کہ متعدد لڑکیوں نے کھیلوں کے ایونٹ کے دوران مذہبی تعلیمات اور قانونی اصولوں کا خیال کیے بغیر اپنے حجاب کو ہٹایا اور اس موقع پر منتظمین نے بھی غفلت برتی جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 17:18:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :