ومبلڈن ڈبلز ویمنز مقابلوں میں برطانوی جوڑی کوارٹر فائنل دوڑسے باہر

پیر 4 جولائی 2022 23:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز مقابلوں میں ہیتھر واٹسن اور ہیریئٹ ڈارٹ پر مشتمل برطانوی جوڑی کوارٹر فائنل دوڑ سے باہر ہوگئی، انہیں یوکرائن کی لیوڈمیلا کچنوک اور لٹوین جلینا اوسٹاپنکو کی جوڑی سے 7-5, 6-4, 6-2 سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

ہیتھر واٹسن کو گزشتہ روز ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ برطانوی جوڑی نے پہلے سیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اس کے بعد ہیتھر واٹسن اور ہیریٹ ڈارٹ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکیں اور انہیں اگلے دونوں سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 23:14:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :