یونس اورمصباح میرے لیے رول ماڈل ہیں،اظہر علی

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:06

یونس اورمصباح میرے لیے رول ماڈل ہیں،اظہر علی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ابوظہبی ٹیسٹ میں سنچری اسکورکرنے والے اظہرعلی کہتے ہیں کہ یونس خان اور مصباح الحق ان کے لیے رول ماڈل ہیں،یواے ای کی سرزمین پر ہزار رنز مکمل کرنے والے اظہرعلی کہتے ہیں کہ یونس خان اور مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، دونوں کھلاڑی گراؤنڈ میں بہت سپورٹ کرتے ہیں،شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وکٹ ٹرن لے گی اور اسپنرز اپنا جادو جگائیں گے،اظہرعلی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے خوش ہیں اور آئندہ ہونے والے میچز میں بھی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھے گے۔

وقت اشاعت : 01/11/2014 - 17:06:01