ریفری کی پٹائی کرنے والے فٹبالر پر 50 سال کی پابندی،

’میرا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو سال کی پابندی لگے گی مگر 50 سال؟ فٹبال میری زندگی ہے، رکارڈو

پیر 3 نومبر 2014 21:40

ریفری کی پٹائی کرنے والے فٹبالر پر 50 سال کی پابندی،

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) سوئٹزرلینڈ کے ایک شوقیہ فٹبالر پر ریفری کے منہ پر بال مارنے اور پھر پانی کا اسپرے کرنے پر 50 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔پرتگال فٹبال کلب نامی کلب کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی رکارڈو فریرا کے لیے پابندی کوئی نئی بات نہیں ہے۔رکارڈو پر اس سے قبل 45 مقابلوں کی پابندی لگ چکی ہے جب انہوں نے مدِ مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

28 سالہ رکارڈو نے اس پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال تھا کہ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو سال کی پابندی لگے گی مگر 50 سال؟ فٹبال میری زندگی ہے۔چوتھے درجے کی لیگ کے وکیل رابرٹ بریٹر نے کہا کہ ’ہمیں اپنی لیگ کے لیے ایسا کھلاڑی نہیں چاہیے۔ بد قسمتی سے ہم اس طرح کے رویے والے کھلاڑیوں سے سال میں ایک بار نمٹنا پڑتا ہے۔فریرا اپنی ٹیم کی جانب سے ایک غیر استعمال شدہ متبادل کھلاڑی تھا

وقت اشاعت : 03/11/2014 - 21:40:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :