کبڈی ورلڈ کپ، تربیتی کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کی ٹریننگ مزید سخت کردی گئی

جمعرات 6 نومبر 2014 19:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلہ میں پنجاب سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے، جوں جوں کبڈی ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے کیمپ میں کوچ اور ٹرینر نے ٹریننگ مزید سخت کردی ہے،ٹرینر محمد صدیق نے صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو سخت ایکسرسائز کرائی، کھلاڑیوں نے جوگنگ بھی کی،ایکسرسائز کے بعد ٹرینر محمد صدیق نے کھلاڑیوں کو فٹنس کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں، محمد صدیق کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو اپنی پوری توجہ فٹنس پر مرکوز رکھنا ہوگی ،کوچ غلام عباس بٹ نے کھیل کے حوالے سے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں اسے مزید بہتر بنانے کے گُر بتائے، کھلاڑیوں نے کوچ سے سوالات بھی کئے جن کے غلام عباس نے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

شام کے سیشن میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا جس میں مدیحہ لطیف، نیلم ریاض، رضیہ پروین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 19:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :