پی سی بی نے نیوزی لینڈکے خلاف3ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے لئے ٹیم کااعلان کردیا

جمعرات 6 نومبر 2014 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے نیوزی لینڈکے خلاف3ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے لئے ٹیم کااعلان کردیا،آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کرنیوالی وننگ ٹیم کونیوزی لینڈکے خلاف برقراررکھاگیاہے۔کھلاڑیوں میں مصباح الحق(کپتان)،یونس خان،احمدشہزاد،اسدشفیق،اظہرعلی،احسان عادل، حارث سہیل،عمران خان،محمدحفیظ،محمدطلحہ،راحت علی،سرفرازاحمد،شان مسعود،توفیق عمر،یاسرشاہ اورذوالفقاربابرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاپہلاٹیسٹ 9نومبرکوابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین تقریباً3سال10ماہ (46ماہ)ٹیسٹ سیریزکھیلی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلی ٹیسٹ سیریزکھیلی جارہی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین 1955ء سے 15جنوری2011ء کے دوران50ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے23میچ پاکستان نے جیتے،7میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور20میچ ڈراہوئے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب46فیصد اورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب14فیصدجبکہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب40فیصدہے۔پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ15 تا19جنوری2011ء کوولنٹن میں کھیلاگیاجوڈراہوا۔

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 21:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :