بھارت کے ٹی ٹونٹی میچ میں فکسنگ کا شک ظاہر کیا جانے لگا

سٹمپس کے قریب گیند تھامے ویسٹ انڈین پیسر اوبید میک کوئے بھارتی کرکٹر روی ایشون کی ڈائیو کا انتظار کرتے رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 جولائی 2022 14:51

بھارت کے ٹی ٹونٹی میچ میں فکسنگ کا شک ظاہر کیا جانے لگا
ٹرینڈاڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2022ء ) بھارت کے میچ میں فکسنگ کا شک ظاہر ہونے لگا جب کہ ویسٹ انڈیز کے اوبیڈ میک کوئے نے اپنے راجستھان رائلز کے ساتھی کھلاڑی ایشون کو رن آئوٹ ہی نہیں کیا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت میں برائن لارا سٹیڈیم ٹرینیڈاڈ پر کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ماہرین اور شائقین دونوں کو ہی شک و شبہ میں ڈال دیا۔

پہلی اننگز کے 18 ویں اوور میں دنیش کارتھک ایک رن مکمل کرنے کے بعد دوسرے کیلیے دوڑے، ایشون کے نان اسٹرائیک اینڈ کی کریز پر پہنچنے سے پہلے ہی بولر اوبیڈ میک کوئے کو گیند موصول ہوگئی مگر وہ اسٹمپ کے قریب کھڑے بیٹر کے کریز تک پہنچنے کا انتظار کرتے رہے جنھوں نے ڈائیو لگا کر بیٹ کریز تک پہنچایا، اس دوران اوبیڈ نے بیلز نہیں اڑائیں، خود ایشون بھی اپنے رن آئوٹ نہ کیے جانے پر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

اوبیڈ میک کوئے اور ایشون دونوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ویسٹ انڈین بولر کی اس حرکت پر کافی حیرت ظاہرہورہی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً ہی وائرل ہوگئی۔ بعض افراد کے مطابق بولر غائب دماغی کا شکار ہوگئے تھے مگر زیادہ تر اس حرکت کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر ان کے راجستھان رائلز میں ایشون کا ساتھی ہونے کا حوالہ دیا جارہا ہے، اس سارے واقعے میں میچ فکسنگ کی بو بھی محسوس ہونے لگی۔ یاد رہے کہ بھارت نے روہت شرما اور تجربہ کار دنیش کارتھک کی عمدہ بیٹنگ اور مجموعی بولنگ کاوش سے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 31/07/2022 - 14:51:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :