پاکستانی سپن جادو گر باؤلر سعید اجمل کا نیا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پیر کو ہوگا

ہفتہ 8 نومبر 2014 18:59

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء)ماسٹر آف اسپنر سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پیر کو آئی سی سی کی منظورشدہ لوبرو یونیورسٹی لیبارٹری میں ہوگا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن کا غیر سرکاری ٹیسٹ انگلینڈ میں پیر کو ہوگا۔ آف اسپنر نے انگلینڈ میں ثقلین مشتاق سے مزید ہدایات بھی لیں جنہوں نے لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں ایک ماہ تک سعید اجمل کا ایکشن درست کروایا تھا۔

پاکستان کے سابق ورلڈ کلاس آف اسپنر ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کے کلیئر ہونے کا یقین ظاہر کیا سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آئی سی سی کی حال ہی میں منظورشدہ لوبرو یونیورسٹی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو مکینسٹ ڈاکٹر مارک کنگ کی خدمات حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

جوآئی سی سی پینل میں شامل ہیومن موومنٹ اسپیشلسٹ ہیں۔

37سالہ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ثقلین کی زیرنگرانی انہوں نے اپنے ایکشن میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ وہ نئے ایکشن کے ساتھ دوسرا سمیت تمام گیندیں کرسکیں گے وہ جلد کلیئر ہونے کے لیے پرامید ہیں ڈاکٹر مارک کنگ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے سعید اجمل کا نیا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کرے گا تاکہ وہ ورلڈ کپ سے قبل کلیئرنس حاصل کرسکیں۔

وقت اشاعت : 08/11/2014 - 18:59:19