سنوکرعالمی چیمپئن احسن رمضا ن کی سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقات

جمعرات 4 اگست 2022 19:42

سنوکرعالمی چیمپئن احسن رمضا ن کی سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض اور ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے سنوکر کے امیچور عالمی چیمپئن احسن رمضان نے گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن رمضان نے کم عمری میں ہی بہت بڑا ٹائیٹل جیتا ہے، محکمہ سپورٹس پنجاب احسن رمضان کو مستقبل میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے سپورٹس سہولیات فراہم کرے گا، احسن رمضان نوجوانوں ژ*کے لئے رول ماڈل ہیں ، ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ احسن رمضان نے سنوکر چیمپئن بن کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، قوم پرامید ہے کہ احسن رمضان مستقبل میں بھی عالمی ایونٹس جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر رئوف باجوہ اور عمران نوشاہی بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 04/08/2022 - 19:42:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :