انگلش پریمیئر لیگ میں 13 اگست کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 11 اگست 2022 16:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) انگلش پریمیئر لیگ میں13 اگست کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں 13اگست کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آسٹن ولا اور ایورٹن کی ٹیمیں ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، دوسرا میچ آرسنل اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی،چوتھا میچ مانچسٹر سٹی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں سائوتھمپٹن اور لیڈز یونائیٹڈکی ٹیمیں سینٹ میریز سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی، چھٹا میچ وولور ہیمپٹن اور فلہم کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گاجبکہ ساتویں میچ میں برینٹ فورڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں برینٹ فورڈکے مقام پر مد مقابل ہوں گی۔

وقت اشاعت : 11/08/2022 - 16:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :