کول ایسوسی ایشن فٹبال ، ستارہ افغان اور کالج آکیڈمی کے مابین میچ پنلٹی ککس پر ستارہ افغان نے جیت لیا

جمعرات 11 اگست 2022 21:45

کول ایسوسی ایشن فٹبال ، ستارہ افغان اور کالج آکیڈمی کے مابین میچ  پنلٹی ککس پر  ستارہ افغان نے جیت لیا
دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) کول ایسوسی ایشن فٹبال لیگ کے سلسلے میں شاندار مقابلہ ستارہ افغان اور کالج آکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جوکہ آخر تک کسی کے گول کے بغیر برابر رہا۔ بعد میں پنلٹی ککس سے ستارہ افغان نے یہ مقابلہ جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی قبائلی رہنماہ سردارمعصوم خان ترین تھے خانزادہ کریم اللہ ناصر اور دیگر کمیٹی ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

قبائلی رہنماہ محمداسلم ترین،اسسٹنٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندرخان ناصر، عاطف خان ترین ، حاجی عصمت اللہ ، ڈائریکٹر زراعت محمداقبال ترین ، قبائلی رہنما حاجی محمدعمرناصر ، ملک حاجی فیروز ناصر ، ہاشم زرکون اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین نے گراونڈ کمیٹی کو گراس کٹائی کے لئے جدید مشین حوالے کی جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد 50 ہزار روپے دونوں ٹیموں کیلئے 2/2 ہزار روپے ریفری کیلئے 2 ہزار روپے اسسٹنٹ ریفریز کیلئے 1/1 ہزار روپے اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 21:45:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :