حسن علی کاسرفرازاحمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 13 اگست 2022 18:54

حسن علی کاسرفرازاحمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں حسن علی نے کہا ہے کہ کپتان آپ واقعی ہمارے لیے مثالی شخصیت ہیں۔حسن علی نے مزید کہا کہ میر ے کپتان مجھے آپ پر فخر ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 18:54:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :