مارگلہ ٹریل رنرز نے بیک یارڈ الٹرا ورلڈ نیشنل چیمپئن شپ کے لیےٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 اگست 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) مارگلہ ٹریل رنرز نے رواں سال 15 اکتوبر کو ہونے والی بیک یارڈ الٹرا ورلڈ نیشنل چیمپئن شپ کے لیےٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔بیک یارڈ الٹرا دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے طویل الٹرا رننگ ایونٹ ہے۔ مذکورہ ایونٹ 15 اکتوبر کو تقریباً 50 ممالک میں منعقد ہوگا۔ ہر ملک/ٹیم چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی اور پاکستان اسے یہاں ایف نائن پارک میں منعقد کر رہا ہے۔

مارگلہ بیک یارڈ الٹرا کے ٹاپ 15 ایتھلیٹس بیک یارڈ الٹرا ورلڈ نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے جس میں عالمی سطح پر 50 مختلف ممالک کے ٹاپ ایتھلیٹس ہوں گے۔ ہفتہ کوٹیم کے اعلان کے علاوہ چیمپئن شپ شرٹ، ٹیم پاکستان کے لیے سپورٹ اور مارگلہ بیک یارڈ الٹرا کے دوسرے ایڈیشن کی رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب بھی F-9 پارک میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

فدا محمد مارگلہ بیک یارڈ الٹرا کے موجودہ چیمپئن ہے جنہوں نے پہلے ایڈیشن میں 26 لیپس کئے۔بیک یارڈ الٹرا ورلڈ نیشنل چیمپئن شپ کی ٹیم میں فدا محمد، محمد رمضان ساجد، حسن حبیب، فیصل ظفر، غلام مجتبیٰ ناصر، جمال سعید، خلیق الرحمان، محمد عثمان خان، محمد اویس، جاوید علی، راجہ فرحان کیانی، عبدالرحمان،حارث شیخ، محمد فہد عثمان خان اور رحمان اظہر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 23:10:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :