کامران اکمل کا قانون کی خلاف ورزی پر 500روپے کا چالان

منگل 11 نومبر 2014 21:16

کامران اکمل کا قانون کی خلاف ورزی پر 500روپے کا چالان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء )قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا قانون کی خلاف ورزی پر 500روپے کا چالان کر دیا گیا ۔ سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کامران اکمل کیولری گراؤنڈ سے پریکٹس کے بعد واپس جارہے تھے کہ گاڑی کے کالے شیشے ہونے کی وجہ سے ٹریفک وارڈن نے ان کا500روپے کا چالان کردیا ۔ یاد رہے کہ کامران اکمل اس سے پہلے بھی قانون کی خلا ف ورزی کرنے پر چالان کرواچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/11/2014 - 21:16:21