ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

بدھ 17 اگست 2022 23:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے، ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے گیانا کو 3-0 سے شکست دی۔ فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں 23 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان کو ہالینڈ، گیانا اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد اصحاب عرفان نے نکولس ویروی کو 11-1, 11-6 اور 11-4 سے شکست دی، حمزہ خان نے شوماری ولٹشائر کو 11-5, 11-5 اور 11-5 سے شکست دی جبکہ نور زمان نے سیموئل کاروہال کو 11-2,11-2 اور 11-4 سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم جمعرات کو دو گروپ میچز کھیلے گی، صبح کے سیشن میں پاکستان کا مقابلہ فرانس کے وقت کے مطابق دس بجے نیدرلینڈز جبکہ شام میں ہانگ کانگ سے ہوگا۔ 21 اگست تک جاری رہنے والی ٹیم چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے کے لئے چھ گروپوں کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ واضح رہے فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں 23 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 23:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :