یونس خان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کرنے سے چوک گئے

بدھ 19 نومبر 2014 15:54

یونس خان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کرنے سے چوک گئے

دبئی ٹیسٹ : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان سابق آسٹریلوی کپتان سر ڈان بریڈمین کی 29 سنچریو ں کا ریکارڈ بنانے سے چوک گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے با ز یونس خان کھانے کے وقفے پر 53کے انفرادی سکور پر کریز پر موجو د تھے تاہم وقفے کے بعد یونس خان 72رنز بنانے کے بعد لیفٹ آرم میڈیم پیسر جمی نیشم کی بے ضرر سی گیند پرآف سپنر مارک کریگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یونس خان متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے پچھلے تین ٹیسٹ میچوں کے دوران ایک ڈبل سنچری سمیت چار سنچریاں سکور کر چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/11/2014 - 15:54:36