دبئی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم ، پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے

بدھ 19 نومبر 2014 18:49

دبئی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم ، پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ دن کے اختتام تک پاکستانی ٹیم نے 281 رنز بنا لئے تھے جبکہ اس کے 6 کھلاڑی بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔

(جاری ہے)

اس قبل نیوزی لینڈ کے 403 رنز کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور یونس خان نے 75 اور72 رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے 44، کپتان مصباح الحق نے 28، توفیق عمر نے 16اور شان مسعود نے 13 رنز بنائے اورکھیل کے اختتام کے وقت سرفراز احمد 28 رنز پر جبکہ یاسر یاہ شاہ ایک رن پر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سودی نے 2 جبکہ بولٹ، ساؤتھی، کریگ اور نیشام نے 1,1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 19/11/2014 - 18:49:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :