''واہ سپورٹس فیسٹیول'' کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

پیر 26 ستمبر 2022 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2022ء) ضلع راولپنڈی کے لوگوں کو کھیل وتفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ''واہ سپورٹس فیسٹیول'' کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

واہ سپورٹس فیسٹیول 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک واہ کینٹ میں منعقد ہوگا جس میں 8 کلو میٹر میراتھن ریس، کبڈی، اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آسٹریلین فٹبال، رسہ کشی، کراٹے، تائیکوانڈو، مکس مارشل آرٹس اور تیراکی کے مقابلے ہوں گے۔ ڈی ایس او شمس توحید عباسی کے مطابق فیسٹیول کے تمام انتظامات ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کر رہا ہے، افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں ملک کے معروف گلوکار ساحر علی بگا، عارف لوہار و دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 26/09/2022 - 16:56:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :