زیادہ مجموعی فتوحات ، شاہینوں نے تیسری پوزیشن سنبھال لی

پیر 24 نومبر 2014 14:52

زیادہ مجموعی فتوحات ، شاہینوں نے تیسری پوزیشن سنبھال لی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -24نومبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم ہر طرز کی کرکٹ میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں 918مجموعی کامیابیوں کے ہمراہ آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے ، انگلینڈ کی ٹیم 676کامیابیوں کے ہمراہ دوسرے ،پاکستان 618فتوحات کے ہمراہ تیسرے ، بھارت 589کامیابیوں کے ہمراہ چوتھے ، ویسٹ انڈیز 562بار فتح کا مزہ چکھ کر 5ویں ،جنوبی افریقی ٹیم 507کامیابی حاصل کر کے چھٹے ، سری لنکن ٹیم 458فتوحات کے ساتھ 7ویں ،نیوزی لینڈ کی ٹیم 394کامیابیوں کے ساتھ 8ویں ،زمبابوین ٹیم 130فتوحات کے ہمراہ 9ویں اور بنگلہ دیشی ٹائیگرز 100مرتبہ کامیابی حاصل کر کے 10ویں پوزیشن پر براجما ن ہیں ۔

زیادہ مجموعی فتوحات ، شاہینوں نے تیسری پوزیشن سنبھال لی
وقت اشاعت : 24/11/2014 - 14:52:58