عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹیک اوسٹراوا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 6 اکتوبر 2022 10:30

اوسٹراوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹیک اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایگا شیاں ٹیک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کے دوسرے سیٹ میں اچانک فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہونے پر با آسانی ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئیں جبکہ پیٹرا کویٹووا نے ہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بدوسا گیبرٹ کو شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام اوسٹرا وا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جمہوریہ چیک میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹیک کو حریف آسٹریلوی کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کے خلاف پہلے سیٹ میں 5-7 سے فتح سے برتری حاصل تھی ،دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 2-2 سے برابر تھا کہ حریف آسٹریلوی کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ پائیں اور میچ سے دستبردار ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

یوں 21 سالہ عالمی نمبر ایک پائولش کھلاڑی نے باآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں میزبان پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی پائولا بدوساگیبرٹ کو ٹائی بریک پر 6-7(4-7) اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 10:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :