جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 16:53

جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8 اکتوبر بروز ہفتہ کو اکبر کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 16:53:07