ڈنمارک کے سفیر برائے پاکستان کو ورلڈ چیمئن سکواش جان شیر نے سکواش کے نمائشی میچ میں شکست دیدی

جمعرات 27 نومبر 2014 19:45

ڈنمارک کے سفیر برائے پاکستان کو ورلڈ چیمئن سکواش جان شیر نے سکواش کے نمائشی میچ میں شکست دیدی

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ڈنمارک کے سفیر برائے پاکستان جیسفر مولر سورینسن کو ورلڈ چیمئن سکواش جان شیر نے سکواش کے نمائشی میچ میں شکست دیدی ۔ نمائشی میچ کا انعقاد پشاور سپورٹس بورڈ کے سکواش کورٹ میں ہوا جس کا مقصد پشاور میں سپورٹس کی ترقی سمیت امن کا پیغام دینا تھا ۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ، ڈائریکٹرسپورٹس بورڈ محب الله ، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

10 مرتبہ ورلڈ چیمپئن جان شیر خان نے جیسفر مولر سورینسن کو سخت مقابلے کے بعد 13 کے مقابلے میں 15 سکور سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں شہزاد محب نے جیسفر مولر سورینسن کو 11-6 ، 11-7 سے ہریا ، جیسفر مولر سورینسن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا سفیر ہوں نہ کہ صرف اسلام آباد کا اور آج دوسری بار پشاور آیا ہوں ، میرے آنے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ یہ پرامن اور تاریخی شہر ہے ۔ آخر میں سابق ورڈ چیمپئن قمرزمان اور محب الله نے جیسفر مولر سورینسن کو خصوصی شیلڈ پیش کی ۔

وقت اشاعت : 27/11/2014 - 19:45:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :