شارجہ ٹیسٹ میں شکست، عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی

اتوار 30 نومبر 2014 18:36

شارجہ ٹیسٹ میں شکست، عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ پاکستانی ٹیم کی ایک اننگز اور 80رنز کی عبرتناک شکست کے بعد عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پاکستا ن کی پوزیشن تیسرے درجے سے چوتھے درجے پر آ گئی ہے۔ تاہم پاکستان اور تیسرے درجے پر براجمان انگلینڈ کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا ہی تفاوت ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 18:36:33