فلپ ہیوز کی تدفین کی تقریب میری زندگی کا مشکل ترین دن ہو گا،کلارک،

ساتھی کھلاڑی کی المناک موت سے انہیں جو دکھ ہوا ہے وہ اسے الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتے، کپتان آسٹریلین ٹیم

منگل 2 دسمبر 2014 23:23

سڈنی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ فلپ ہیوز کی تدفین کی تقریب میری زندگی کا مشکل ترین دن ہو گا۔

(جاری ہے)

ہیوز جو کہ 27 نومبر کو انتقال کر گئے تھے ان کی آخری رسومات (آج) بدھ کو ان کے آبائی شہر میں ادا کی جائیں گی جس میں پانچ ہزار کے قریب افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں کلارک نے کہا کہ ساتھی کھلاڑی کی المناک موت سے انہیں جو دکھ ہوا ہے وہ اسے الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہیوز کی تدفین کا دن میری زندگی کا مشکل ترین دن ہو گا۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 23:23:04