فواد عالم کو کیوں ڈراپ کیا ؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی

کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ کا انتخاب کیا، نئے لڑکوں کی فارم کی بنیاد پر فواد عالم سکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے: محمد وسیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 نومبر 2022 13:22

فواد عالم کو کیوں ڈراپ کیا ؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 نومبر 2022ء ) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں فواد عالم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران فواد عالم کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے کے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو لڑکے ٹیم کے ساتھ سفر کررہے تھے ان کو ہی مواقع فراہم کریں کیونکہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ساتھ سفر بھی کررہے ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فواد عالم کا ڈومیسٹک کرکٹ میں فارم کا مسئلہ لگ رہا ہے، تاہم نئے لڑکوں کی فارم کی بنیاد پر فواد عالم سکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کے میچز کی پرفارمنس پر سکواڈ کو منتخب کیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ہمارے پاس فاسٹ بالرز زیادہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے اور تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے، وہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس حارث رؤف جیسے بہت زبردست بالر ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عابد علی پر ہماری نظر ہے ان کی پروگریس اچھی چل رہی ہے، عابد علی مستقبل میں ہمارے پلینز میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر محمدوسیم نے انجرڈ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھے۔
وقت اشاعت : 21/11/2022 - 13:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :