ہزارہ کے شرجیل نے 34 ویں کے پی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 25 نومبر 2022 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2022ء) ہزارہ کے شرجیل نے صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالی 34 ویں کے پی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی‘گزشتہ روز پشاور میں ہونیوالے فائنل مقابلے کے بعد موقع سابق صوبائی وزیر کھیل اور صدر کے پی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ‘نائب صدر علائو الدین‘ریفریز اور دیگر آفیشلز موجود تھے فائنل سنسنی خیز رہا‘ہزارہ کے شرجیل اور کوہاٹ کے سربلند خان کے درمیان بہترین مقابلہ رہا تاہم شرجیل نے بہترین کھیل کے ذریعے فائنل 4-2 سے اپنے نام کیا ‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ڈیڑھ ماہ تک پشاور میں جاری رہنے والے مقابلوں کے مین رائونڈ میں 64 کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ ان مقابلوں کے دوران قومی مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے انڈر17 اور انڈر21 کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی منعقد ہوئے جس میں سے چار کھلاڑیوں کا انتخاب قومی مقابلوں کے لئے کیا گیا دوسری طرف کے پی اوپن سنوکر چیمپئن شپ سے چار بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب قومی مقابلوں کے لئے کیا گیا ہے جس میں سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ شامل ہیں‘سید عاقل شاہ نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اس کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے کئی دہائیاں کام کیا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑی دنیا بھر میں ملک و قوم کانام روشن کررہے ہیں کے پی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیڈریشن بہترین کی تلاش میں ہے اور اسی وجہ سے آٹھ کے بجائے صرف چار بہترین کھلاڑیوں نے قومی مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا ہماری کوششیں جاری رہیں گی امید ہے کہ ہمیں مزید اچھے کھلاڑی میسر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 25/11/2022 - 22:41:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :