عبد الناصریادگاری انڈر 19 باسکٹ بال ٹورنامنٹ، 2میچوں کا فیصلہ

بدھ 30 نومبر 2022 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) دوسرے عبد الناصریادگاری انڈر 19 باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بدھ کو 2میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ عثمان باسکٹ بال کلب کے زیرِ اہتمام انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ پر جاری ٹورنامنٹ می بدھ کو پہلے میچ میں نیول ہائوسنگ باسکٹ بال کلب نے بحریہ کالج کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 48-50 پوائنٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ونر ٹیم کی جانب سے عبداللہ مسیحا نے 20 ، علی راجانی نے 15 اور نور محمد نے 12 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے طیب جدون نے 21 ، طالب ہاشمی نے 18 اور معیز عتیق نے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔دوسرے میچ میں مونسٹر باسکٹ بال کلب کو سول ٹا ئیگرز کلب نے 42-47 پوائنٹس سے ہرادیا۔سول ٹائیگرز کلب کی جانب سے حا رث شاہد نے 22 ، عبدل رافع نے8 اینڈرے ٹر نر نے 6 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ مونسٹر کلب کی جانب سے محمد فیضان نے 14 ، لقمان جان نے 8 اور فعاز سہیل نے 8 پوائنٹس اسکور کئے ۔ ان میچوںمیںزاہد ملک ، عامر شریف، اشرف یحییٰ ریفریز کے جبکہ راج کمار لکھوانی ، مائیکل ٹرنر ،نعیم احمداور محمد عثمان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:39:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :