اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ چیف کمشنر سکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا

بدھ 30 نومبر 2022 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پہلی مرتبہ چیف کمشنر سکریبل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائےگا۔ اس حوالے سےڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دس سے چودہ سال کے کم عمر اور بیس سال سے اوپر کے لڑکے/لڑکیاں شرکت کریں گے جبکہ جڑواں شہروں سے تمام کیٹیگریز کے لیے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے، ذہنی نشوونما کیلئے کھیلوں کا انعقاد تواتر کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ ذہنی و جسمانی طور پر تندروست و توانا دماغ کی افزائش ہوسکے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق ایک روزہ چیمپئن شپ کا انعقاد ایمفی تھیٹر ایف نائن پارک میں کیا جائے گا، جس کا عنوان چیف کمشنر کی طرف سے "ینگ ماسٹر مائنڈز" رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر ہاکی اور کرکٹ ٹورنامنٹ جلد منعقد کرائیں گے تاکہ کھیلوں کے شائقین اور کھلاڑیوں کو آئی سی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کیپ کے تحت اس سے قبل رنگا رنگ مارشل آرٹس، فٹ بال اور شطرنج کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے تھے، جس میں جڑواں شہروں کے ٹاپ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :