پاکستان ‘نیوزی لینڈکے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزاز انضمام الحق کے پاس ہے

اتوار 7 دسمبر 2014 13:14

پاکستان ‘نیوزی لینڈکے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزاز انضمام الحق کے پاس ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزاز پاکستان کے انضمام الحق کے پاس ہے۔ انہوں نے45میچوں کی42اننگزمیں34.67کی اوسط سے1283رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور137*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے ہی سعیدانور نے32میچوں کی32اننگزمیں45کی اوسط سے1260رنزبنائے جن میں4 سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور113*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے سٹیفن فلیمنگ نے35میچوں کی34اننگزمیں34.06کی اوسط سے1090رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور115*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے سلیم ملک نے43میچوں کی41اننگزمیں34کی اوسط سے1054رنزبنائے جن میں8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور83رنز ہے۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے مارٹن کرو نے26میچوں کی26اننگزمیں45.09کی اوسط سے992رنزبنائے جن میں7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور91رنز ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2014 - 13:14:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :