گورنمنٹ ہائی سکول کامبرہ سندھ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ گھوٹکی کی چیمپین بن گئی

پیر 5 دسمبر 2022 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) گورنمنٹ ہائی اسکول کامبرہ سندھ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ گھوٹکی کی چیمپئن بن گئی، گورنمنٹ پرونشل ہائی سکول رنر اپ رہی، شعیب احمد کو مرد میدان قراردیا گیا۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور حکومت سندھ کے تعاون سے جاری سندھ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول کامبرہ نے گورنمنٹ پرونشل ہائی سکول کو 16 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول کامبرہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 110رنز سکور کئے۔ عرب علی نے39 اورسجاول احمد نے16رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ایم عظیم نے 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مستقیم اور عبدا لصمد نے دو دو شکار کئے۔ جواب میں گورنمنٹ پرونشل ہائی سکول 94رنز پرآئوٹ ہوگئی۔ شاہ زیب حسن نے 16رنز سکور کئے۔ شعیب احمد نے عمدہ بولنگ کی اور 12 رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کرکے مین ف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ حامد علی اور ارشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صمد بہترین بیٹسمین، محمد عظیم بہترین بولر اور فرید بہترین وکٹ کیپر قرار پاے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکھر ریجن عبدالوحید اندڑ مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر ایجوکیشن احسان اللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گھوٹکی میر محمد کلہوڑو شامل تھے۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 17:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :