لنکا پریمئر لیگ ، جافنا کنگز نے دمبولا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 7 دسمبر 2022 23:03

لنکا پریمئر لیگ ، جافنا کنگز نے دمبولا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2022ء) لنکا پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن جافنا کنگز نے اپنی جیت کی روش کو جاری رکھتے ہوئے دمبولا اورا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت حاصل کر لی، انہوں نے مقررہ ہدف 4اوورز قبل حاصل کر لیا۔ بدھ کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے لنکا پریمیءر لیگ کے میچ میں سدیرا سمارا وکرما کے 44گیندوں پر 62اور اویشکافرنینڈوکے 49گیندوں پر 51رنز کی ابتدائی شراکت کے باعث جافنا کنگز کو آسان جیت حاصل کرنے میں مدد ملی۔

سدیرا کی اننگز میں 7چوکے اور ایک چھکا جبکہ فرنینڈو کی اننگز میں 4چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔ ڈمبولا اورا کی جانب سے نور احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کردمبولا اورا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جارڈن کوکس اور شیون ڈینیئل نے دمبولا اورا کے لیے اچھا آغاز فراہم کیا۔

(جاری ہے)

جارڈن 22گیندوں پر 43رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے، انہوں نے 3چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔

تاہم، اورا اس تسلسل کو برقرار نہیں رکھ سکی کیونکہ وکٹیں باقاعدگی سے گرتی رہیں۔ اننگز کے اختتام تک بھانوکا راجا پاکسے اور رمیش مینڈس نے بالترتیب 18اور 10رنز بنا کر ٹیم کو 9وکٹوں کے نقصان پر 121 رنزتک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ جافنا کنگز کے لیے وجے کانت ویاسکانتھ نے 24 رنز عوض 3اور مہیش تھیکشنا نے 20 رنز کے عوض 3 جبکہ جیمز فلر نے 16 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2022 - 23:03:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :