کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام

پاکستان ایک مرتبہ پھر کیویز کو تگڑا ہدف نہ دے سکا، 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا سکا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اپریل 2024 21:16

کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 اپریل 2024ء) کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام، پاکستان ایک مرتبہ پھر کیویز کو تگڑا ہدف نہ دے سکا، 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا سکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری ٹاکرے کے سلسلے میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

کیوی کپتان نے سیریز کے آخری میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1 کے مقابلے میں 2 فتوحات کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے سیریز کے آخری میچ کیلئے زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم 180، 190 رنز بنانے کی کوشش کریں گے، درمیانی اوورز بہت اہم ہوتے ہیں اور ہم نے اس پر بات کی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، اش سودھی پر مشتمل تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افتخار احمد 6 اور صائم ایوب ایک رن بناسکے، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤت رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سودھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
                                                                                                                       
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 21:16:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :