- Home
- Sports
- News
- کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے مخالفین کو شکست دیدی،
کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے مخالفین کو شکست دیدی،
بھارت میں ہونیوالے مقابلوں میں مردوں کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کو 69-24اور خواتین کی ٹیم نے میکسیکو کو 45-20سے ہرا دیا
منگل 9 دسمبر 2014 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ2014ء میں فاتحانہ آغاز کردیا ہے، مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے اپنے پہلے میچز میں مخالف ٹیموں کو چت کردیا، مردوں کی ٹیم نے ڈنمارک کو 69-24اور خواتین کی ٹیم نے میکسیکو کو 45-20سے شکست دیدی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کامیابی پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی جیت کا سلسلہ جاری رکھیں اور فائنل تک ٹیمیں اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح یاب کریں، انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچویں کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے شاندار کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے میچز میں بھارت کے شہر روپ نگر میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے،مردوں کے میچ میں پاکستان کی طرف سے اکمل شہزاد ڈوگر، محمد خان، محمد رمضان جانی سنیارا اور رحمان اشتیاق کا کھیل انتہائی نمایاں رہا، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 20-3سے سبقت حاصل کی یہ سلسلہ دوسرے کوارٹر میں بھی برقرار رہا جس میں سکور37-9رہا، تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 53-17کے سکور سے میچ میں اپنی پوزیشن انتہائی مستحکم کرلی اور آخری کوارٹر میں 69-24سے ڈنمارک کیخلاف کامیابی حاصل کرلی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
pقزاخستان میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی
-
ڑ*بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان چوتھاٹی 20آج کھیلا جائیگا
-
{پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں آج تین لیگ میچ کھیلے جائیں گے
-
غ*تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد، غیر ملکیوں کی بھی شرکت